عمران خان کا مریم نواز پر نا مناسب طنز۔حمزہ شہباز  بھی بول پڑے

May 21, 2022 | 13:25:PM
عمران خان کا مریم نواز پر نا مناسب طنز۔حمزہ شہباز،فائل فوٹو
کیپشن: عمران خان کا مریم نواز پر نا مناسب طنز۔حمزہ شہباز،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے مریم نواز پر نامناسب طنز  کے معاملے پر حمزہ شہباز  نے  آج پریس کانفرنس میں بیان دینے کا اعلان کر دیا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد حمزہ شہباز نے مختصر گفتگو کی، اس دوران  صحافی نے  حمزہ شہباز سے سوال کیا کہ عمران خان کے مریم نواز بارے بیان پر کیا کہیں گے؟ جس پر حمزہ شہباز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج سوا چار پریس کانفرنس میں اس معاملے پر بیان دوں گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی  چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز ملتان جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز کیخلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ  ’گزشتہ روز مجھے کسی نے ایک ویڈیو کلپ بھیجا جس میں مریم کہیں تقریر کر رہی تھیں اور  بار بار اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام لے رہی تھیں، جس پر میں مریم سے کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو جس طرح تم میرا نام لیتی ہو  کہیں تمھارا خاوند ہی نہ ناراض ہو جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:    اکبر ناصر خان نئے آئی جی اسلام آباد تعینات۔نوٹیفکیشن جاری