اداکارہ عائشہ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

May 21, 2022 | 01:06:AM
سابقہ اداکارہ عائشہ عقبیٰ خان، بیٹے کی پیدائش،
کیپشن: اداکارہ عائشہ خان، فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ عقبیٰ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ عائشہ عقبیٰ خان نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی، 2018 میں میجر عقبیٰ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

عائشہ خان نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے سنائی ، عائشہ عقبیٰ خان نے ایک تصویر پوسٹ کی جس پر ہلکے نیلے رنگ کے جوتے بنے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی پیغام بھی لکھا ہے کہ’ہم اپنے بیٹے کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں‘۔

یاد رہے کہ اداکارہ کے ہاں سال 2019 میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ماہ نور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کاش کوئی چیف جسٹس کو پرسنل آبزرویشن کا خط لکھے ، آصف زرداری کی مریم سے متعلق عمران کے بیان کی مذمت