کاش کوئی چیف جسٹس کو پرسنل آبزرویشن کا خط لکھے ، آصف زرداری کی مریم سے متعلق عمران کے بیان کی مذمت

May 20, 2022 | 23:07:PM
سابق صدر آصف زرداری، مریم نواز، عمران خان، نازیبا زبان استعمال، مذمت،
کیپشن: آصف زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر آصف زرداری نے مریم نواز سے متعلق عمران خان کی نازیبازبان استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاش اب بھی کوئی چیف جسٹس کو پرسنل آبزرویشن کا خط لکھے اور وہ نوٹس لیں ۔
سابق صدر آصف زرداری کا اپنے مذمتی بیان میں کہناتھا کہ جن عزت داروں کے گھروں میں مائیں بہنیں ہوں وہ ایسی زبان استعمال نہیں کرتے،خدارااس سیاست میں اتنے نیچے نہ گر جاﺅ، سابق صدر نے کہاکہ مائیں ، بہنیں ، بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، یہ ہی پیغام بی بی شہید چھوڑ کر گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کاش اب بھی کوئی چیف جسٹس کو پرسنل آبزرویشن کا خط لکھے اور وہ نوٹس لیں ۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم نے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا