ایلون مسک کاآئندہ ری پبلکن پارٹی کو ووٹ دینے کا اعلان

May 21, 2022 | 00:55:AM
امیر ترین شخص ، ایلون مسک، آئندہ ری پبلکن پارٹی، ووٹ دینے کا اعلان
کیپشن: ایلون مسک، فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے آئندہ ری پبلکن پارٹی کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ ماضی میں میں ڈیموکریٹک پارٹی کو ووٹ دیتا رہا ہوں کیونکہ وہ ایک نیک دل پارٹی تھی، مگر اب وہ نفرت اور تقسیم پھیلانے والی پارٹی بنتی جارہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اب میں مزید اس کی حمایت نہیں کروں گا اور آئندہ ریپبلکن پارٹی کو ووٹ دوں گا۔ایلون مسک نے مزید لکھا کہ اب آپ دیکھیں گے میرے خلاف کیسے گھناﺅنی مہم شروع ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ، فیصل واوڈا کی نااہلی کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر