اسرائیل نے غلطی سے اپنا ہی ڈرون طیارہ مار گرایا

May 21, 2022 | 00:46:AM
اسرائیلی فوج، لبنان کی سرحد، خطرے کی نشاندہی، میزائل ڈیفنس ، فعال کردیا
کیپشن: اسرائیلی ڈرون، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ لبنان کی سرحد کے قریب غلطی سے خطرے کی نشاندہی کرنے کے بعد اسرائیل نے اپنے میزائل ڈیفنس کو فعال کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غلطی سے لبنان کی سرحد کے قریب پرواز کرنے والے اپنے ہی ڈرون کو مار گرایا۔اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے تسلیم کیا کہ یہ واقعہ غلط شناخت کی وجہ سے پیش آیا۔ درحقیقت ایک ایئربورن ارلی وارننگ طیارے نے لبنان سے ممکنہ فضائی دراندازی کی اطلاع دی جس کے بعد اسرائیلی فوج نے دو آئرن ڈوم انٹرسیپٹر میزائل داغے اور ٹارگٹ کو تباہ کر دیا۔
بعد میں معلوم ہوا کہ ڈرون اسرائیل کا تھا جو معمول کے ریکی مشن پر پرواز کر رہا تھا جیسے ہی میزائل فائر کیے گئے تو لبنان کے ساتھ اسرائیل کی شمالی سرحد پر راکٹ کے سائرن بجنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: کاش کوئی چیف جسٹس کو پرسنل آبزرویشن کا خط لکھے ، آصف زرداری کی مریم سے متعلق عمران کے بیان کی مذمت