دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 34 لاکھ 45 ہزار 222 ہو گئی

May 21, 2021 | 19:02:PM
 دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 34 لاکھ 45 ہزار 222 ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ڈھائی لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 12 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 58 لاکھ 67 ہزار 554 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 34 لاکھ 45 ہزار 222 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 58 لاکھ 50 ہزار 584 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 99 ہزار 26 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 کروڑ 65 لاکھ 71 ہزار 748 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 2 ہزار 616 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 38 لاکھ 33 ہزار 181 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 58 لاکھ 71 ہزار 914 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 7 ہزار 563 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 73 لاکھ 58 ہزار 651 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 91 ہزار 365 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 60 لاکھ 31 ہزار 991 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
 وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 44 ہزار 391 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 58 لاکھ 98 ہزار 558 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 8 ہزار 314 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 55 لاکھ 68 ہزار 551 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 45 ہزار 626 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 51 لاکھ 60 ہزار 423 ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 17 ہزار 361 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 49 لاکھ 74 ہزار 908 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 701 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 55 ہزار 221 ہو چکی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے ک±ل اموات کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 810 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 41 لاکھ 78 ہزار 261 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا وائرس 87 ہزار 639 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 36 لاکھ 38 ہزار 504 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسپین اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیاجہاں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 79 ہزار 601 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 36 لاکھ 31 ہزار 661 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 214 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 37 ہزار 569 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 98 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 944 ہو چکی ہے جبکہ ک±ل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 70 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 102 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 6 ہزار 21 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 6 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 89 ہو گئی ہے، جبکہ ک±ل کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 461 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے ک±ل 63 ہزار 229 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 424 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ ک±ل 8 لاکھ 10 ہزار 143 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 528 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک ک±ل 1 کروڑ 26 لاکھ 54 ہزار 997 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 لاکھ 11 ہزار 475 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی جبکہ اب تک ک±ل 49 لاکھ 56 ہزار 853 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔ شہباز شریف کا نیاز ی حکومت کا ہر سطح پر محاسبہ کر نے کا اعلان