تین سال انتقام کو برداشت کیا،جہانگیر ترین گروپ سےکوئی تعلق نہیں: حمزہ شہباز

May 21, 2021 | 13:44:PM
جہانگیر ترین گروپ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں
کیپشن: جہانگیر ترین گروپ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔

 تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں قومی مسائل پر یک زبان ہو کر بولنا چاہیئے۔ جہانگیر ترین گروپ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نےمزید  کہا کہ ہم نے 3 سال انتقام کو برداشت کیا اور ذمے دار اپوزیشن کا کردار ادا کیا، مسائل کا حل آزاد اور منصفانہ الیکشن میں ہے۔حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں فلسطین کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کی، اسرائیلی بمباری سے معصوم فلسطینی بچوں سمیت سیکڑوں افراد شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے رمضان کے مقدس مہینے میں مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا بولا گیا، فلسطینی ماؤں نے عید پر نئے کپڑوں کے بجائے بچوں کیلئے کفن خریدے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا ہے کہ فلسطین کی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے پر جوائنٹ ایکشن فورس بنانے کیلئے ترک صدر طیب اردوان کی تجویز سے اتفاق کرتا ہوں۔
 یہ بھی پڑھیں:    ملکی مسائل کے ذمہ دار ظالم اور کرپٹ حکمران ہیں، سراج الحق