وزیراعظم شہباز کی بحرین کے شاہ حمد سے بات چیت، ایران کے بحرین پر حملوں کی مذمت 

Mar 21, 2026 | 22:32:PM
 وزیراعظم شہباز کی بحرین کے شاہ حمد سے بات چیت، ایران کے بحرین پر حملوں کی مذمت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آج عید کے روز بحرین کے  شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کو فون کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

پرائم منسٹر ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیر  اعظم شہباز شریف نے  شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے ساتھ بات چیت میں ایران کی جانب سے بحرین پر حملوں کی مذمت کی۔ انہوں نے علاقہ میں جاری جنگ کے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔ 
 شہباز شریف نے کہا کہ  پاکستان جنگ کے خاتمے کیلئے تمام سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھےگا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے شاہ حمد اوربحرین کے عوام کو عید کی مبارکباد دی جبکہ بحرین کے شاہ حمد نے بھی وزیراعظم کو عید کی مبارکباد دی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے امت کی صفوں میں اتحاد اور ہم آہنگی کیلئے دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیئے:  کویت کے بعد ابوظہبی میں بھی ایران اور حزب اللہ کے ایجنٹ پکڑے گئے

 پرائم منسٹر  ہاؤس کے اعلامیہ کے  مطابق وزیراعظم  شہباز شریف نے خطے میں جاری جنگ بالخصوص بحرین پر حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا اور بحرین میں حملوں میں جانی نقصان پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

شہباز شریف نے بحرین اور اس کے عوام کیلئے پاکستان کی یکجہتی اورحمایت کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ کوخطے میں امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا ۔ 

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیئے:  وزیراعظم کی بلاول بھٹو، مریم، مراد علی شاہ، گورنرز اور سیاستدانوں کو فون کالز، عید پر نیک جذبات کا اظہار