کراچی میں معمولی جھگڑے پر 18 سال کا نوجوان قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کراچی میں عید کے روز جھگڑے میں ایک شخص کا قتل ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی کے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران ایک نوجوان سر پر ڈنڈے لگنے سے قتل ہو گیا۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ لطیف ٹاؤن کے سیکٹر 17 بی، ذکریا چوک کے قریب ایک نوجوان لڑائی جھگڑے کے دوران سر پر ڈنڈے لگنے سے مر گیا۔
مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال لایا گیا۔ مقتول کا نام اویس ہے اور اس کی عمر صرف 18 سال تھی۔
اس قتل میں ملوث کوئی شخص گرفتار نہیں ہوا۔
ی ہبھی پڑھیں؛ گجر خان میں عید کے روز جھگڑے میں ایک قتل، دو زخمی