گجر خان میں عید کے روز جھگڑے میں ایک قتل، دو زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) گجر خان میں عید کے روز جھگڑے کے نتیجے میں 44 سالہ شہری قتل ہو گیا۔
تھانہ گوجرخان کے علاقے سکیم دو میں جھگڑے کے دوران فائرنگ ہو گئی۔ اس فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جب کہ مقتول کا بھائی اور بیٹا زخمی ہوگئے۔
سکیم نمبر دو مین مقیم محمد علی نے پولیس ایمرجنسی پر کال کر کے بتایا کہ ان کے بھتیجے سبطین کا اذان نامی شخص اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ جھگڑا ہوا ہ۔ اذان وغیرہ کے ساتھ 7 افراد آئے اور انہوں نے آتے ہی سیدھی گولیاں چلانا شروع کر دیں۔ گولیاں لگنےسے 44 سالہ مرزا گلتاسب شدید زخمی ہوئے اور موقع پر دم توڑ گئے۔ مرزا گلتاسب کا بھائی ممریز اور بیٹا مرزا بلال شدید زخمی ہوئے۔
پولیس نے اس قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لئے ہیں۔ مقتول کا پوسٹ مارٹم ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں معمولی جھگڑے پر 18 سال کا نوجوان قتل