جھولا چلتے ہوئے گر گیا، 4 بچے زخمی

Mar 21, 2026 | 16:34:PM
جھولا چلتے ہوئے گر گیا، 4 بچے زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سیالکوٹ کے گلشن اقبال پارک میں بی رائیڈ جھولا چلتے ہوئے ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں 4 بچے زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک بچی سمیت 4 بچے جھولے سے گر کر زخمی ہوئے، اہل خانہ نے زخمی بچوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا، جھولے پر گنجائش سے زیادہ بچوں کو سوار کیا گیا تھا، دو روز قبل جھولوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا، ٹھیکدار ملزم کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ پارک میں موجود تمام جھولوں کو سیل کردیا گیا۔