آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کیلئے مذاکرات جلد شروع ہو جائیں گے: انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا کے آبنائے ہرمز کھلوانے میں ناکام ہونے پر انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کیلئے مذاکرات جلد شروع کرنے پر اتفاق کر لیا۔
اگلے ہفتے ایران اور علاقائی طاقتوں کے ساتھ فریم ورک تلاش کرنے کیلئے مذاکرات شروع کئے جائیں گے، تنظیم کے سربراہ کے مطابق خطے کا کوئی بھی ملک ان مذاکرات سے باہر نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت کیلئے کوئی حل تلاش کرنا ہوگا، پورے خطے کو ایک ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیاسی قیادت کی خوشیوں بھری عید: شہریوں کے ساتھ آبائی علاقوں میں جشن