لینز لگاتے وقت کونسی احتیاطی تدابیر ضروری ہیں؟ انتہائی اہم معلومات

Mar 21, 2022 | 22:47:PM
 کنٹیکٹ ،لینز ،استعمال
کیپشن:  کنٹیکٹ لینز کا استعمال (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)آنکھوں کیلئے کنٹیکٹ لینز استعمال کرنیوالےافراد اکثرو بیشتر بہت سی غلطیاں کر جاتے ہیں جو نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق آنکھوں کے قطروں کا باقاعدگی سے استعمال آنکھوں کو خشک ہونے سے  بچاتا ہے اور مصنوعی آنسوؤں کا کردار ادا کرتا ہے۔ خشک آنکھوں والے مریضوں میں آنسوؤں کی کم مقدار تکلیف پیدا کرتی ہے جبکہ انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے۔یہ بات ذہن میں رکھیں کہ نہاتے وقت لینز نہیں لگاناوگرنہ آنکھیں خطرناک حد تک متاثر ہو سکتی ہیں، لینز سمیت نہانے سے آنکھوں میں جلن اور دھندلے پن کی شکایت عام ہے، پانی میں موجود بیکٹیریا سے پہلے لینز اور پھر  آنکھیں متاثر ہوتی ہیں۔

 سونے سے پہلے لینز اتار دیں، اگر لینز آنکھوں سے نہ ہٹائے جائیں تو قدرتی آنسو کی پیداوار شدید متاثر ہوگی۔ اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اگر آپ سوتے وقت لینس نہیں ہٹائیں گے تو  اس صورت میں بیرونی حفاظتی تہہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے، کیونکہ نیند کے وقت آنکھوں میں کم آکسیجن داخل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ہاتھوں کو صابن سے دھوئے بغیر لینس پکڑنے اور پہننے سے پیتھوجینز آنکھوں میں داخل ہو جانے کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے، جس سے انفیکشن ہو سکتا ہے، تاہم دھونے کے بعد ہاتھ خشک ضرور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: محبت اور ہوس ایک ساتھ، جنونی عاشق نےمحبوبہ کو قتل کرنے کے بعد کیا کیا ؟