محبت اور ہوس ایک ساتھ، جنونی عاشق نےمحبوبہ کو قتل کرنے کے بعد کیا کیا ؟

Mar 21, 2022 | 20:18:PM
خاتون , لاش, مردہ خانہ
کیپشن: خاتون کی لاش مردہ خانہ میں  (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنائی میں قتل کا ایک سنسنی خیز  واقعہ سامنے آیا ہے ۔ ایک جنونی عاشق نے اپنی محبوبہ کا اس لئے قتل کردیا کیونکہ اس نے قاتل کی ہوس کا نشانہ بنے سے انکار کردیا تھا ۔ قتل کرنے کے بعد ملزم عاشق خون سے لت پت شرٹ پہن کر ایک بس سٹینڈ پر بیٹھا پایا گیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ساتھ ہی اس نے قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چنائی پولیس کی پٹرولنگ ٹیم نے ملزم کو کودراتھور علاقہ میں ایک بس سٹینڈ پر بیٹھا دیکھا ۔ دوپہر تقریبا ایک بجے 38 سال کا راجا نام کا یہ شخص خون سے لت پت شرٹ پہن کر بیٹھا تھا ۔ جب وہ اس کے پاس پہنچے اور اس سے پوچھ گچھ کی تو اس نے قتل کرنے کی بات بتائی ۔ بعد میں وہ پولیس کو اپنے ساتھ گھر میں لے کر گیا ، جہاں اس نے قتل کیا تھا ۔پولیس کی ٹیم وہاں پہنچتے ہی حیران رہ گئے ۔ چاروں طرف خون ہی خون تھا اور سامنے نصف عریاں حالت میں خاتون کی لاش پڑی تھی ۔ عاشق نے بتایا کہ اس نے چاقو کے وار سے قتل کیا ہے ۔راجا نے کہا کہ خاتون کا نام کننمما تھا ۔ وہ گزشتہ پانچ سالوں سے اس کا عاشق تھا ۔ وہ کرایہ کے مکان میں رہتی تھی اور ایک پرائیویٹ کمپنی میں یومیہ مزدور کے طور پر کام کرتی تھی پولیس نے بتایا کہ راجا ہفتہ کی رات شراب کے نشے میں اس کے گھر آیا اور اس کو جسمانی تعلقات بنانے کیلئے مجبور کیا ۔ اس نے منع کردیا ، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان مارپیٹ ہوگئی ۔دونوں کے درمیان زوردار بحث شروع ہوگئی ۔پولیس کے مطابق خاتون کے رونے کی آواز سن کر کچھ پڑوسیوں نے بیچ بچاؤ کیا اور راجا کو اس کے گھر سے بھگا دیا ۔ بعد میں رات کو راجا لوگوں کے سو جانے کے بعد پھر سےگھر کے اندر آیا اور چاقو سے محبوبہ کا قتل کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں: پیوٹن کو زہر دیئے جانے کا خدشہ،1 ہزار ذاتی عملہ فارغ ، فیملی چھپا دی