آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست دے کر میزبان ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔
میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے تاہم مہمان ٹیم نے ہدف 11 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،بنگلا دیشی کھلاڑی توحید ہریدوئے نے 61 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ٹیم کے بقیہ کھلاڑی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے جس کے باعث بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے۔
مہمان ٹیم کے کپتان اور اوپنر بیٹر مچل مارش نے 60 رنز کی اننگز کھیل کر جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ ٹی20 سیریز سے قبل ون ڈے سیریز میں بنگلا دیش نے آسٹریلیا کو 2-1 سے شکست دی تھی۔ ون ڈے میں مہمان ٹیم کی جانب سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا گی۔
یہ بھی پڑھیں : مجسمے کی طرح کھڑا رہنے والا فٹبال فین