مجسمے کی طرح کھڑا رہنے والا فٹبال فین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فیفا ورلڈ کپ میں جمہوریہ کانگو (ڈی آر کانگو) نے پرتگال کو 1-1 سے برابر کر کے ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کیا، 52 برس بعد ورلڈ کپ میں واپسی کرنے والی افریقی ٹیم نے کرسٹیانو رونالڈو سے سجی پرتگالی ٹیم کو فتح سے محروم کر دیا اور دنیا بھر کے فٹبال شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔
لیکن میچ کے بعد صرف کانگو کے کھلاڑی ہی زیرِ بحث نہیں تھے، بین الاقوامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک ایسے شخص کا بھی چرچا رہا جو میدان میں نہیں بلکہ سٹیڈیم کے سٹینڈز میں اپنی منفرد موجودگی کے باعث شہرت حاصل کر چکا ہے۔
میشیل نکوکا مبولادینگا، جنہیں زیادہ تر لوگ ’لوممبا ویا‘ یا ’لوممبا لائیوز‘ کے نام سے جانتے ہیں، گزشتہ چند برسوں میں کانگو کی قومی فٹبال ٹیم کے سب سے مشہور مداح بن گئے ہیں۔
اگر آپ نے حالیہ برسوں میں کانگو کے میچ دیکھے ہیں تو ممکن ہے آپ کی نظر اس شخص پر پڑی ہو جو پورے میچ کے دوران تقریباً مجسمے کی طرح ایک ہی حالت میں کھڑا رہتا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں تیار کردہ فٹبال خلا تک پہنچ گیا
ایک بازو بلند، نظریں میدان پر مرکوز اور جسم میں معمولی سی جنبش کے بغیر۔
افریقہ کپ آف نیشنز کے دوران ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو دنیا بھر کے فٹبال شائقین ان کے بارے میں جاننے لگے۔
بعض لوگوں نے انہیں ’ہیومن اسٹیچو‘ یعنی انسانی مجسمہ قرار دیا جبکہ بعض انہیں ’وہ شخص جو پورا میچ حرکت نہیں کرتا‘ کہنے لگے۔
تاہم مبولادینگا کا یہ انداز محض انفرادیت یا شہرت حاصل کرنے کی کوشش نہیں۔
وہ کانگو کے پہلے وزیراعظم اور ’قومی ہیرو‘ پیٹریس لوممبا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ان جیسا لباس پہنتے اور انہی کی طرز پر کھڑے ہوتے ہیں۔