آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آج سال کا طویل ترین دن اورمختصر ترین رات ہوگی۔
سال کے طویل ترین دن کے موقع پر پاکستان میں دن کا دورانیہ مقامات کے لحاظ سے 14 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوگا،یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہوجائےگا، 22ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریبا برابر ہوجاتا ہے۔
دنیا میں سب سےطویل دن امریکی ریاست الاسکا کے وسطی حصے میں ہوگا جہاں دن کی روشنی کا دورانیہ 21 گھنٹے سے زائد ہوگا۔
جنوبی نصف کرےمیں آج سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہوگی اور وہاں موسم سرما کا باقاعدہ آغازہوگا،قطب جنوبی کے مرکزی مقام یعنی براعظم انٹارکٹیکا میں آج کل 24 گھنٹے تاریکی کا راج ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی بلے باز سوریہ ونشی کی تیز ترین نصف سنچری،21سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
یورپی ملک سوئیڈن میں اسے مڈ سمر کہا جاتا ہے اور ہمیشہ جمعہ کو منایا جاتا ہے یعنی وہاں سال کا طویل ترین دن 23 جون کو قرار دیا جائے گا۔