وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا فادرز ڈے پرہر باپ کو سلام
میرے والدمیرے رہنما، قائد، استاد اور طاقت،انکی محبت میں گھلی شخصیت میری سیاست اور سوچ کا محور ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فادرز ڈے پراولاد سے محبت،ان کی حفاظت اورحقوق پورے کرنے والے ہر باپ کو سلام پیش کیاہے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے اولاد خاص طور پر بیٹیوں کو اعتماد اورجینے کا حوصلہ دینے والے ہر والد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ باپ سائبان کی مانندخود کڑی دھوپ اور تیز بارش سہہ کر بھی بچوں کو سایہ فراہم کرتا ہے،عظیم باپ اولاد کو صرف جینا ہی نہیں بلکہ سر اُٹھا کر جینا سکھاتا ہے،باپ وہ چراغ ہے جو اولاد کے لئے ہر اندھیرے میں روشنی بنتا ہے-
مریم نواز شریف نے کہاکہ میرے والد محمد نواز شریف میرے رہنما، قائد، استاد اور طاقت ہیں،ان کی گود پہلا مکتب اور اُن کا سایہ مضبوط ترین آسرا ہے ،محمد نواز شریف کی محبت میں گھلی شخصیت میری سیاست اور سوچ کا محور ہیں -
یہ بھی پڑھیں:’’باپ گھر کے درخت ہوتے ہیں‘‘؛ فادرز ڈے،خوبصورت رشتے کی خوشبوسے مہکتاتہوار
مریم نواز شریف نےمزیدکہاکہ والد ہی خودداری سے جینا اور اعتماد سے جیتنا سکھاتے ہیں،والد کی محبت اور دعائیں ہر لمحہ حصار میں لئے رہتی ہیں ،دعا گو ہوں کہ ہر بچے کو ایسا باپ ملے جو خواب دیکھنے اور اُنہیں حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ دے۔