گلگت بلتستان ؛پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں حکومتی اشتراک کافارمولا طے 

Jun 21, 2026 | 10:10:AM
گلگت بلتستان ؛پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں حکومتی اشتراک کافارمولا طے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ مل کر حکومت بنائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں مشاورت کے بعد حکومتی اشتراک کافارمولا طے پاگیا۔
جی بی کا وزیر اعلیٰ پیپلز پارٹی سے ہوگا،گورنرکاعہدہ مسلم لیگ ن سنبھالےگی،اس کے علاوہ لیڈر آف دی اپوزیشن اور ڈپٹی اسپیکر کے منصب بھی ن لیگ کو ملیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے امجد حسین ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان کے لیے وزیراعلیٰ نامزد کر دیا ہے جواس وقت پارٹی کے گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گلگت ریجن سے پہلی بار کسی رہنما کو وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے، جو خطے کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹرز مطالبات کے حق میں ڈٹ گئے
 حالیہ انتخابات میں گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی 9 نشستیں حاصل کر کے اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں حکومت سازی اور عوام کے آئینی و معاشی حقوق پر عمل درآمد سے متعلق ہدایات بھی دی ہیں۔