ایران سے مذاکرات کیلئے چیزیں ٹھیک جا رہی ہیں؛جے ڈی وینس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہاہے کہ ایران سے مذاکرات کے لیے چیزیں ٹھیک جا رہی ہیں۔
نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات کے لیے چیزیں ٹھیک جا رہی ہیں،وٹکوف اور کُشنر ایران سے مذاکرات کے لیے وہاں پہلے سے موجود ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران سے مذاکرات کیلئے نائب امریکی صدر سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ دو روز قیام کریں گے،دورے کا مقصد جوہری مسئلے پر پیش رفت اور لبنان جنگ بندی معاملے کو آگے بڑھانا ہے۔
واضح رہے کہ سلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں ہوں گے،جس میں امریکہ، ایران، پاکستان اور قطر کے نمائندے شریک ہوں گے،مذاکراتی بیٹھک کیلئے فریقین کے وفود کی برگن سٹاک آمد کا سلسلہ جاری ہے، ایرانی وفد بھی باقر قالیباف کی قیادت میں برگن سٹاک پہنچ چکا ہے، ایرانی وفد کو ’میناب 168‘ کا نام دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران امریکاتکنیکی سطح کےمذاکرات آج سوئٹزرلینڈمیں ہوں گے
ایرانی میڈیا کے مطابق وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے عہدیدار علی باقری، ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی، کاظم غریب آبادی اور اسماعیل بقائی شامل ہیں۔ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں، پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر بھی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔