ایران امریکہ مذاکرات، وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈروانہ ہوگئے

Jun 21, 2026 | 01:00:AM
 ایران امریکہ مذاکرات، وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈروانہ ہوگئے
کیپشن:  وزیراعظم  شہباز شریف آج شب سوئٹزر لینڈ روانہ ہونے کے لئے اپنے جہاز میں سوار ہو رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف آج رات سوئٹزر لینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم آفس نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر  21 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی تہران سے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ سوئٹزر لینڈ روانہ ہو ئے ہیں۔
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad Memorandum of Understanding) پر دستخطوں کے تسلسل میں 21 جون 2026 کو برگن سٹاک، سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے  ملک بھر میں بارشوں، آندھی اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری کر دیا 

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ ایک  اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ روانہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  موٹر سائیکل والوں کو ماہانہ دو ہزار ملیں گے یا نہیں؟ وفاقی وزیر نےتفصیل بتادی