پیپلزپارٹی وفد کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد، بیٹے کی خیریت دریافت کی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد کی سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ، پی پی وفد میں سید خورشید شاہ ، قمر زمان کائرہ، چودھری منظور، زمرد خان شامل ہیں۔
پی پی رہنمائوں نے سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جبکہ فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کی خیریت بھی دریافت کی ۔
ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور بجٹ 2025 سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں ہارون محمود، مفتی ابرار احمد شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا کر نیشنز ہاکی کپ اپنے نام کر لیا