نگران حکومت کا پنچاب کی تاریخی عمارتوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

Jun 21, 2023 | 22:52:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت کابینہ اجلاس،  پنجاب بھر کی تاریخی عمارتوں اور قدیم دروازوں کی بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اندرون شہر میں پنجاب کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر کی تاریخی عمارتوں اور قدیم دروازوں کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا، لاہور شہر کے 12 قدیم دروازوں کو بھی اصل حالت میں بحال کیے جانے کا فیصلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے حوالے سے3 خصوصی کمیٹیاں تشکیل

وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کو تاریخی دروازوں کی بحالی کا ٹاسک دے دیا۔ ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے ادارے کی کارکردگی اور تاریخی عمارتوں کی بحالی کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی اور والڈ سٹی اتھارٹی کی بھرپور سپورٹ کرنے پر نگران وزیر اعلی محسن نقوی اور کابینہ کا شکریہ ادا کیا۔ پنجاب کابینہ کی جانب سے بھی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہا گیا۔