سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے حوالے سے3 خصوصی کمیٹیاں تشکیل

Jun 21, 2023 | 21:17:PM
سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے حوالے سے3 خصوصی کمیٹیاں تشکیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے حوالے سے 3 خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

معاشی بحالی کے قومی پلان پر پیش رفت، سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کی 3خصوصی کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔ ایپکس کمیٹی میں وزیراعظم اور آرمی بھی چیف شامل ہوں گے، چاروں وزرائے اعلیٰ اور کوآرڈینیٹر پاک فوج ایپکس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی کی زیرصدارت ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہر ہفتے ہوگا۔

دوسری جانب دوست مملک کی جانب سے آئی ٹی، پیٹرولیم ،زراعت توانائی دفاع کے سیکٹرز میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔