لاہور: ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، یونان کشتی حادثے میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار

Jun 21, 2023 | 17:47:PM
لاہور: ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، یونان کشتی حادثے میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) ایف آئی اے انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے کا انسانی اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار کرلیا۔

تفصیلا ت کے مطابق گجرات کے ظفر اقبال نے یورپ بھجوانے کیلئے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے۔

یہ بھی پڑھیے: یونان کشتی حادثہ ، وزارت خارجہ کو اہم معلومات فراہم

خیال رہے کہ اب تک ایف آئی اے لاہور زون نے 16 انسانی اسمگلرز گرفتار کر لیے ہیں جبکہ کشتی حادثے  میں ملوث افراد کیخلاف 37 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ان انسانی اسمگلروں کیخلاف مقدمات لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات میں درج کیے گئے۔108  لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپل حاصل کیے گئے ہیں تاکہ جاں بحق افراد کی شناخت ہوسکے۔