6سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)چھ سالہ بچی سے سکول میں زیادتی کرنے والے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی،لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا مجرم قاری شہباز کو عمر قید دینے کافیصلہ برقرار رکھا ،جسٹس عہبر گل نے مجرم قاری شہباز کی سزا کے خلاف اپیل خارج کی۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل آسیہ یاسین نے مجرم قاری شہباز کی اپیل کی مخالفت کی،ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہاکہ پولیس تفتیش کے مطابق مجرم نے چھ سال کی بچی کے ساتھ سکول میں زیادتی کی،متاثرہ بچی کے بیان اور میڈیکل رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ مجرم شہباز نے زیادتی کی،ٹرائل کورٹ نے میرٹ پر مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی۔
وکیل صفائی نے مجرم کی بریت کیلئے دلائل دئیے لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکے،جس پر عدالت نے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی۔
یہ بھی پڑھیں:پختونخواسینیٹ انتخابات؛پی ٹی آئی کے کتنے امیدوار کامیاب ہوئے؟اپوزیشن نے کتنی نشستوں پر کامیابی سمیٹی؟جانیے