شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی 

Jul 21, 2025 | 19:24:PM
شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی میں چار مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت پر سماعت  ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے  سماعت کی،شاہ محمود قریشی کے وکیل نے  دلائل کیلئے مہلت طلب کی۔معاون وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وکلاء دوسری عدالت میں  نو مئی کے ٹرائل میں مصروف ہیں۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت پر سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔ 

 ڈاکٹر یاسمین راشد کی دو مقدمات میں ضمانت پر سماعت 28 جولائی تک ملتوی کر دی گئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر  ضمانتوں پر دلائل طلب کر لئے۔

یہ بھی پڑھیں:حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: