اسلحہ و شراب برآمدگی کیس ، عدالت کا علی امین گنڈا پور کو بیان ریکارڈ کروانے کا آخری موقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کو 342 کا بیان ریکارڈ کرانے کا آخری موقع دے دیا۔
علی امین کے کل 342 کا بیان ریکارڈ نا کرانے پر عدالت کا فیصلہ سنانے کا عندیہ دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں علی امین ضمانت کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ کیوں نا ضمانت کا آرڈر واپس لے لیا جائے، علی امین کو شوکاز جاری کر دیا گیا، حکم نامہ میں کہا گیا کہ آئندہ سماعت پر 342 کا بیان ریکارڈ نا کرانے پر عدالت فیصلہ بھی سنا سکتی ہے، علی امین گنڈا پور جان بوجھ کر عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو رہے ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اس عدالت کو علی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے نہیں روکتا ، علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جاتے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کے ضمانتی کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جس پر ایس ایچ او کو عمل درآمد کا حکم دیا گیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے دو صفحات کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوااسمبلی؛سینیٹ کی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کااعلان