پنجاب فلم سنسر بورڈ  نے مقبول اینی میٹڈ فلم ’باربی‘پر پابندی عائد کر دی

Jul 21, 2023 | 21:18:PM
 پنجاب فلم سنسر بورڈ  نے مقبول اینی میٹڈ فلم ’باربی‘پر پابندی عائد کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)  پنجاب فلم سنسر بورڈ  نے مقبول اینی میٹڈ فلم ’باربی‘پر پابندی عائد کر دی ہے۔

  پنجاب سنسر بو رڈ نے فلم میں ہم جنسی پرستی کے قابل اعتراض مناظر پیش کرنے پر فلم کو پنجاب بھر کے سینماؤں میں دکھانے پر پابندی عائد کردی ہے، فلم کو ری ویو بورڈ میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ڈرامہ ہے میں ایسا کیا ہوا جو سب شرما گئے ؟

ہالی ووڈ اداکارہ ’مارگٹ روبی‘ فلم میں ’باربی‘ کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ کین کا کردار رائن گوسلنگ ادا کررہے ہیں، دیگر اداکاروں میں امیرکا فریرا، دعا لیپا بھی شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایت کار گریٹا گروگ ہیں۔

خیال رہے کہ فلم ’باربی‘  کی دنیا بھر میں آج سے نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔