غذر سے بتھریت جانے والی مسافر گاڑی کو حادثہ،ایک شخص جاں بحق ،14 زخمی

Jul 21, 2023 | 19:15:PM
غذر سے بتھریت جانے والی مسافر گاڑی کو حادثہ،ایک شخص جاں بحق ،14 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں مسافر وین کھائی میں جا گری جس کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی  ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے  مطابق  مسافر گاڑی  غذر کے علاقے بتھریت  جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق غذر جائے حادثے کی طرف ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ  غذر مسافر گاڑی حادثے میں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے خواہشمند نابینا افراد کیلئے اچھی خبر