ارجنٹ کیسز کے علاوہ کیس مقرر کرنے پر چیف جسٹس برہم

Jul 21, 2023 | 12:39:PM
ارجنٹ کیسز کے علاوہ کیس مقرر کرنے پر چیف جسٹس برہم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ارجنٹ کیسز کے علاوہ کیس مقرر کرنے پر  چیف جسٹس برہم ہوگئے ان کا کہنا ہے  کہ چھٹیوں میں صرف ارجنٹ کیسز لگانے کا آرڈر ہے۔

چیف جسٹس نے  رجسٹرار آفس کے متعقلہ نمائندے کو  فوری عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہو ئےکہا کہ  چھٹیوں میں صرف ضمانت ، سٹے آرڈر اور ہنگامی نوعیت کے کیسز سننے کےکلئیر آرڈر ہیں۔  پھر یہ روٹین کیسز اور سپلیمنٹری کیسز کیسے مقرر کیے گئے۔