’پاکستان میں گزشتہ 6 ماہ میں مہنگائی میں کتنا اضافہ ہو ا،تہلکہ انگیز انکشاف

Jul 21, 2022 | 12:32:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ’پاکستان میں گزشتہ 6 ماہ میں مہنگائی میں کتنا اضافہ ہو ا،تہلکہ انگیز انکشاف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایشیائی ترقیاتی بینک نے آؤٹ لک جاری کردیا جس کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی 12 سے بڑھ کر  21 فیصد ہوگئی۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے جنوری تا جون کے معاشی اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور عالمی معاشی حالات ایشیاء کو متاثر کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی 12 سے بڑھ کر 21 فیصد ہوگئی جب کہ سری لنکا میں مہنگائی 14 سے بڑھ کر 45 فیصد اور بھارت میں 5.7 سے بڑھ کر 7 فیصد ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بنگلا دیش میں مہنگائی 6.1 سے بڑھ کر 7.4، چین میں 1.5 سے بڑھ 2.5 فیصد جب کہ تھائی لینڈ میں 2.2 سے بڑھ کر 7.7 فیصد ہوگئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ پاکستان میں گزشتہ 6 ماہ میں شرح منافع 5.25 فیصد بڑھا جب کہ سری لنکا میں 9.5، بھارت 0.9 اور بنگلا دیش میں 0.7 فیصد بڑھا۔