ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کا انوکھا اعزاز جو کسی اور ٹیم کے حصے میں نہ آیا

Jul 21, 2021 | 21:40:PM
ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کا انوکھا اعزاز جو کسی اور ٹیم کے حصے میں نہ آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(ما نیٹر نگ ڈیسک)قو می ٹیم کو ایک اور اعزاز مل گیا ہے۔کسی ایک ملک کے خلاف مسلسل اور زیادہ سے زیادہ ون ڈے سریز جیتنے کا ریکارڈ پاکستان کے پاس ہے۔

پاکستان نے مسلسل 11 بار زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں شکست دے رکھی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل 10 سیریز کی جیت کے ساتھ انڈیا اس لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرا ئیور کار سمیت سڑک میں دھنس گیا۔۔خو فنا ک منظر کی ویڈیو وائرل

اس لسٹ میں تیسرے نمبر پربھی پاکستان کی ٹیم ہے جس نے ویسٹ انڈیز کو مسلسل نو بار ون ڈے سیریز میں شکست دے رکھی ہے اور پاکستان اپنی ہونے والے سیریز میں اس ریکارڈ کو مزید بہتر کرسکتا ہے۔جنوبی افریقہ زمبابوے کو مسلسل نو سیریز میں شکست دیکر چوتھے جبکہ انڈیا سری لنکا کو مسلسل نو سیریز میں شکست دیکر پانچویں نمبر پر ہے۔

یا درہے کہ انڈیا نے سری لنکا کو حالیہ سیریز میں دو صفر سے شکست دی ہے جبکہ سیریز کا آخری میچ ابھی کھیلا جانا باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اب تو کر ن را ئو کو طلاق بھی دے دی ۔۔کب عا مر خان سے شادی کریں گی؟مداحو ں کا فاطمہ شیخ سے سوال