اب تو کر ن را ئو کو طلاق بھی دے دی ۔۔کب عا مر خان سے شادی کریں گی؟مداحو ں کا فاطمہ شیخ سے سوال

Jul 21, 2021 | 20:06:PM
 اب تو کر ن را ئو کو طلاق بھی دے دی ۔۔کب عا مر خان سے شادی کریں گی؟مداحو ں کا فاطمہ شیخ سے سوال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)فلم دنگل سے شہرت پا نے والی با لی وڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے مداح ان سے سوال کر رہے ہیں کہ وہ کب اداکار عامر خان سے شادی کریں گی؟

تفصیلات کے مطابق اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں۔ دو روز قبل جب اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے یہاں بھی عامر خان کا ذکر چھیڑ دیا۔ تصاویر پوسٹ ہوتے ہی ان پر کمنٹس آنا شروع ہوگئے جس میں مداحوں نے ایک ہی سوال کیا کہ وہ عامر خان سے کب شادی کر رہی ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:شادی سےپہلے دلہن نے اچانک فون پر پو لیس بلوالی ۔۔ ایسا انکشاف کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

ایک مداح نے تصاویر پر تبصرے میں لکھا ’سجنا ہے مجھے سجنا (عامر خان) کے لیے‘۔ دوسرے مداح نے لکھا کہ وہ عامر خان اور فاطمہ ثنا کی شادی کے انتظار میں ہیں۔

 یا د رہے کہ  عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ میں شادی کے 15 سال بعد علیحدگی ہوگئی تھی۔ طلاق کے بعد بھارت میں ٹویٹر پر عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کا نام ٹرینڈ کرنے لگا تھا۔ صارفین طلاق کی وجہ عامر خان کے فاطمہ ثنا شیخ سے قریبی تعلقات کو قرار دے رہےہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرا ئیور کار سمیت سڑک میں دھنس گیا۔۔خو فنا ک منظر کی ویڈیو وائرل