ڈرا ئیور کار سمیت سڑک میں دھنس گیا۔۔خو فنا ک منظر کی ویڈیو وائرل

Jul 21, 2021 | 18:46:PM
ڈرا ئیور کار سمیت سڑک میں دھنس گیا۔۔خو فنا ک منظر کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)ممبئی کی طرح دہلی میں بھی زوردار بارش کا اثر اب نظر آنا شروع ہوگیا ہے ۔ دہلی میں جہاں ایک شخص کی با رش کے  جمع پانی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی تو وہیں دوارکا میں ایک گاڑی ہی سڑک کے اندر سما گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:کیااداکار سنی دیول ایک بار پھر فلم ’غدر 2‘میں اپنے بیٹے کیلئے پاکستان آئیں گے؟جا نیے

تفصیلا ت کے مطابق دوارکا میں سڑک دھنسنے سے ایک نوجوان کی جان جاتے جاتے بچ گئی ۔  بیچ سڑک پر گاڑی دھنسنے  کی ویڈیو کافی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے فورا ہی کار ڈرائیور کی مدد کرکے اس کو گڑھے سے باہر نکالا ۔ جس شخص کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا وہ دہلی ٹریفک پولیس کا سپاہی ہے ۔ یہ شخص اپنے بھائی سے مل کر واپس لوٹ رہا تھا ۔ بعد میں کرین کی مدد سے گاڑی کو  بھی دھنسی ہو ئی سڑک سے نکالا گیا تو حالت کیا ہو گی،یہ منظر آپ خو د بھی اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے طلباء کی اگلی جماعتوں کی پرموشن پالیسی جاری کر دی