وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جھنگ ہسپتال میں کیتھ لیپ کا افتتاح کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں کیتھ لیپ کا افتتاح کر دیا، وزیراعلیٰ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں نئی کیتھ لیپ اور جدید ترین آپریشن تھیٹر کا دورہ کیا۔
جھنگ میں امراض دل کے علاج کے لئے جدید ترین کیتھ لیب بن گئی، ڈسٹرکٹ میں ہارٹ اٹیک کا بروقت اور معیاری علاج ممکن ہے، جھنگ کیتھ لیب میں انجیو گرافی، انجیو پلاسٹی،پرائمری پی سی آئی کی جائے گی، جھنگ کیتھ لیب میں عارضی پیس میکر بھی لگائے جا سکیں گے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے پری پوسٹ پروسیجر وارڈ، انجیو گرافی وارڈ اور فارمیسی میں ادویات انجیکشن کا معائنہ بھی کیا، مریضوں نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کی کہ سوچ نہیں سکتے تھے کہ جھنگ میں بھی ہارٹ اٹیک کا علاج ممکن ہوگا، اب لاہور یا ملتان نہیں جانا پڑے گا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نزیر نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو اُمید سحر کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ کیتھ لیب جھنگ کے عوام کیلئے بہت بڑی مہربانی اور تحفہ ہے، 60 سے 90 منٹ کے گولڈن آور میں ہارٹ اٹیک کے مریض کی جان بچانا ممکن ہوگی۔
قبل ازیں وزیراعلی مریم نواز شریف کا جھنگ پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا، راستے میں عوام کا ہجوم اُمڈ آیا اور جھنگ کے عوام نے ڈھیروں پھول نچھاور کئے۔
یہ بھی پڑھیں :تمام ریکارڈٹوٹ گئے،سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ سے اوپر چلی گئی