حماس نے ہتھیار نہ چھوڑے تو حماس کو تباہ کردیا جائے گا، ٹرمپ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کے دوران ایک بار پھر کہا ہے کہ حماس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا تو اسے تباہ کردیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے آج بدھ کے روز یہ کہا ہے کہ حماس کو اپنے ہتھیار چھوڑنا ہوں گے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو حماس کو تباہ کردیا جائے گا۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کی سمٹ میں اپنی تقریر کے فوراً بعد طریقہ کار کے مطابق سوال و جواب کے سیشن میں ٹرمپ کو ایک سوال کا سامنا کرنا پرا، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جلد ہی یہ واضح ہو جائے گا کہ حماس اپنے وعدے پر عمل کرتی ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا حماس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا تو اسے تباہ کردیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نےاس موضوع پر مزید کہا، ’انہوں [حماس] نے اس پر اتفاق کیا تھا۔ انہیں یہ کرنا ہوگا۔ اور ہمیں معلوم ہو جائے گا۔۔۔ آئندہ دو یا تین دنوں میں اور یقینی طور پر اگلے دو سے تین ہفتوں کے اندر کہ وہ یہ کرتے ہیں یا نہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں : کیا فروری 2026 سینکڑوں سال بعد آنے والا معجزاتی مہینہ ہے؟
ٹرمپ نے کہا کہ ’اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو انہیں بہت تیزی سے تباہ کر دیا جائے گا۔ وہ مکمل طور پر نیست و نابود ہو جائیں گے‘۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مکمل تباہی، نیست و نابود کرنے کی باتیں شرم الشیخ میں جنگ بندی کے سمجھوتے سے پہلے بھی کی تھیں۔ تاہم اس کے بعد وہ اس موضوع پر مزید بات نہیں کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیئے: انگلینڈ گرین لینڈ پر نہیں جھکے گا، پرائم منسٹر سٹارمر اور اپوزیشن لیڈر بیڈینوک ڈٹ گئے