وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے اور ریٹائرمنٹ،نوٹیفکیشن جاری

Jan 21, 2026 | 21:18:PM
وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے اور ریٹائرمنٹ،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے اور ریٹائرمنٹ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔ 

ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سید معظم علی کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سید معظم علی 3 دسمبر 2026 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوں گے۔

ڈپٹی سیکرٹری محمد صلاح الدین کا وزارت دفاعی پیداوار سے وزارت بین الصوبائی رابطہ ،سیکشن افسر محمد سعد منیر کا وزیراعظم دفتر سے وزارت آئی ٹی تبادلہ کر دیا گیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکشن افسر وزارت آئی ٹی محمد نعمان مصطفٰی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔سیکشن افسر، وزارت آئی ٹی آصف محمود کی خدمات بطور سپرنٹنڈنٹ وزارت آئی ٹی اورسیکشن افسر، وزارت آئی ٹی اعجاز احمد کی خدمات بطور سپرنٹنڈنٹ وزارت آئی ٹی کو واپس کر دی گئیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: