لاہور کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش

Jan 21, 2026 | 19:48:PM
لاہور کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ نے مبینہ خودکشی کی کوشش کی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق طالبہ نے مبینہ طور پر خواب آور گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی، طالبہ کو حالت غیر ہونے پر میو ہسپتال لایا گیا، ڈاکٹروں نے طالبہ کی جان بچانے کے لیے وینٹی لیٹر پر رکھا ہے۔ 

ہسپتال ذرائع کے مطابق طلبہ کا کمرہ ہاسٹل کے بیسمنٹ میں ہے، ترجمان کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق طالبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

طالبہ کو فوری طبی امداد دی گئی، ڈاکٹروں کی ٹیم دیکھ رہی ہے، یونیورسٹی ترجمان کے مطابق طالبہ کو طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تمام ریکارڈٹوٹ گئے،سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ سے اوپر چلی گئی