افغان طالبان نے بجٹ کا 88 فیصد غیر ترقیاتی کاموں پر خرچ کردیا 

Jan 21, 2026 | 12:46:PM
افغان طالبان نے بجٹ کا 88 فیصد غیر ترقیاتی کاموں پر خرچ کردیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )افغان طالبان رجیم نے اپنے بجٹ کا 88 فیصد حصہ غیر ترقیاتی کاموں پر خرچ کردیا۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے معاشی اور سماجی شعبوں کو ترجیحی فہرست سے خارج کردیا، 60 ارب افغانی مالیت کے منصوبے زیادہ تر علامتی بن کر رہ گئے ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کا ترقیاتی بجٹ 131 ارب افغانی سے کم ہوکر صرف 24 ارب افغانی رہ گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:تیندوا مٹھائی کی دکان میں گھس آیا ، ویڈیو نے  ہوش اڑا دئیے

افغان طالبان رجیم کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے بجٹ سے4.1 ارب افغانی کی ہیر پھیر کی۔ افغان طالبان رجیم نے جنگجووں کے لیے بجٹ کا بڑا حصہ مختص کیا۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق ملا ہیبت اللّٰہ کی سیکیورٹی کے لیے اربوں افغانی مختص کردیے گئے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا