فیض حمید کے بھائی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر اہم پیشرفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سپیشل جج سینٹرل نے فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔
سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس پر سماعت کی، نجف حمید کی جانب سے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے درخواست کی کاپی نجف حمید کے وکلاء کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی، معاون وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت دلائل کے لیے وقت دے، سینئر کونسل دلائل دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:خلیل الرحمان قمر کیس:آمنہ عروج کی ضمانت منظور
عدالت نے کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ نجف حمید کی ضمانت عدالت نے صلح کی بنیاد پر منظور کی تھی۔