اداکارہ شیفالی کی موت کالے جادو سے ہوئی تھی، شوہر کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی گانے ’’کانٹا لگا‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت کے ایک سال بعدان کے شوہرنے دعویٰ کیاہے کہ ان کی موت کالے جادوسے ہوئی۔
شیفالی کی موت کو تقریباً ایک سال گزر چکا ہے،وہ جون 2025 میں 42 سال کی عمر میں چل بسی تھیں، طبی رپورٹس کے مطابق موت کی وجہ کارڈیک اریسٹ (دل کا دورہ) تھی۔
شیفالی کے شوہر پراگ تیاگی نے ایک نیا دعویٰ کردیا ہے کہ وہ اپنی بیوی کی موت کو صرف طبی وجوہات تک محدود نہیں سمجھتے، پراگ نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ ان کے خیال میں شیفالی پر ’’کالا جادو‘‘ کیا گیا تھا۔
پراگ نے اس دعوے کے حوالے سے کہا میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ ان چیزوں پر یقین نہیں رکھتے، لیکن میں یقین کرتا ہوں، جہاں بھگوان ہے، وہاں شیطان بھی موجود ہے، کئی مواقع پر انہیں محسوس ہوا کہ کچھ غیر معمولی ہو رہا تھا اور ایک بار وہ اس شیطانی چکر سے نکل آئے تھے، مگر اس بار معاملہ سنگین تھا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
پراگ نے مزید کہا کہ عبادت کے دوران بھی انہیں شیفالی میں تبدیلیاں محسوس ہوئیں اور انہیں یقین تھا کہ کچھ ٹھیک نہیں تھا۔
دوسری جانب طبی ماہرین اور ہسپتال حکام اپنی ابتدائی رپورٹ پر قائم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ شیفالی کی موت دل کے دورے کے سبب ہوئی تھی۔