قومی ہاکی ٹیم ایک مرتبہ پھر ہاکی اولمپکس مقابلوں سے باہر

Jan 21, 2024 | 22:53:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست، قومی ہاکی ٹیم ایک مرتبہ پھر ہاکی اولمپکس مقابلوں سے باہر ہوگئی۔

اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہو گئی، قومی ہاکی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست ہوئی، پاکستان کے دونوں گول ابوبکر محمود نے سکور کئے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر کپتان شاہین شاہ آفریدی نےکیا کہا؟

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ اولمپکس ہاکی مقابلوں میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ لندن اولمپکس کے ہاکی مقابلوں میں شرکت کی تھی، پاکستان ہاکی ٹیم نے 3 مرتبہ اولمپکس گولڈ میڈل جیت  رکھا ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس گولڈ میڈل جیتا تھا۔