ملائیشیا کے بادشاہ عبد اللہ پاہنگ اور ملکہ نے عوام کے دل جیت لئے

Jan 21, 2024 | 19:56:PM
ملائیشیا کے بادشاہ عبد اللہ پاہنگ اور ملکہ نے عوام کے دل جیت لئے
کیپشن: ملائیشیا کے بادشاہ اور ملکہ خبریں پڑھ رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملائیشیا کے بادشاہ اور ملکہ نے سرکاری ٹی وی پر خبریں پڑھ کر عوام کے دل جیت لیے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بادشاہ عبداللہ پاہنگ اور ملکہ سلطانہ نے سرکاری ٹی وی کے یوم تاسیس کے موقع پر نیوز سٹوڈیو کے دورے کے دوران خبریں پڑھنے کی پیشکش کی۔بادشاہ اور ملکہ نے 10 منٹ تک ملکی اور عوامی دلچسپی کی خبریں پڑھیں۔ ملائیشیا کے عوام نے بادشاہ اور ملکہ کے اس عمل کو خوب سراہا۔واضح رہے کہ سلطان عبداللہ نے جنوری 2019 میں ملک کے 16 ویں بادشاہ کے طور پر حلف اٹھایا تھا ۔ وہ وسطی ریاست پاہنگ کے علامتی حکمران ہیں۔ انہوں نے ملک کی شمال مشرقی ریاست کیلنٹن کے سلطان محمد پنجم کی جگہ لی ہے جو اس سے قبل ملائیشیا کے بادشاہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے 2 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کر لیا، وجہ بھی سامنے آ گئی