اسلحہ کیساتھ تصاویر بنا کر اپ لوڈ کرنے والے 2 ٹک ٹاکرز گرفتار، مقدمات درج

Jan 21, 2024 | 19:14:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلحہ کے ساتھ ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرنے کے شوقین 2 ٹک ٹاکرز کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور دوںوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

اسلحہ کےساتھ ٹک ٹاک بنانے کے شوقین 2 ٹک ٹاکرز کو پولیس نے گرفتار کر لیا، 134 ر ب میں مہران اور عمر حیات نامی ٹک ٹاکرز نے اسلحہ کے ساتھ تصاویر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کیں، ایس ایچ او ساہیانوالہ نوید اسلم نے دونوں ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی

پولیس کی جانب سے گرفتار ٹک ٹاکر عمرحیات اور مہران سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتارشدگان کے خلاف الگ الگ مقدمات بھی درج کرلئے گئے۔