ثناء جاوید کی شادی کے بعد عمیر جسوال کی 'انسٹا اسٹوری' توجہ کا مرکز

Jan 21, 2024 | 11:32:AM
پاکستانی معروف گلوکار عمیر جسوال کی اپنی سابقہ منکوحہ و اداکارہ ثناء جاوید اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی شادی کے بعد انسٹا اسٹوری سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی  اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی شادی کے بعد معروف گلوکار عمیر جسوال کی انسٹا اسٹوری سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

گزشتہ روز ثناء جاوید اور شعیب ملک نے صبح فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیک وقت ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان دونوں کو عروسی جوڑی میں ملبوس دیکھ کر سب دنگ رہے گئے۔

پوسٹ کے کیپشن میں 'الحمداللہ' لکھا گیا جو معاملے کی حقیقت پر سے پردہ ہٹا رہا تھا لیکن پھر بھی لوگ اس بات پر یقین نہیں کر پارہے تھے اور تصاویر کو کسی برانڈ کے پروموشن کے لیے کیا گیا پوسٹ سمجھ رہے تھے لیکن ثناء جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر  اپنا نام 'ثناء شعیب ملک' کردیا جو ہر بات کو واضح کرگیا۔

جہاں اس خبر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا اور لوگ اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں کرنا چاہ رہے تھے وہیں پاکستان اور بھارت میں شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا اور عمیر جسوال سے سوشل میڈیا صارفین ہمدردی کا اظہارکرتے نظر آئے۔

شادی کی خبر عام ہونے پر ثانیہ مرزا کے والد نے بھارتی میڈیا میں بیان دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ 'ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لی تھی'۔ لیکن عمیر جسوال اس معاملے پرخاموشی اختیارکیے نظر آئے اور اس گھڑی میں اللہ کو یاد کرتے دکھے۔

عمیر جسوال نے انسٹاگرام پر پہلی اسٹوری شادی کی تصاویر جاری ہونے سے چند گھنٹے قبل شیئر کیں جن میں سے ایک انکی مدینہ منور کی پرانی پوسٹ تھی۔

مزید پڑھیں:  برطانوی اراکین کا سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات کے پیش نظر وزیر سکیورٹی کو خط

عمیر جسوال نے ایک اور اسٹوری بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ' اللہ سے گفتگو کرو، وہ تمیں یاد کرتا ہے'۔

سوشل میڈیا صارفین عمیر جسوال کی ان انسٹا اسٹوریز کو ان کے صبر کی انتہا قرار دے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر عمیر جسوال کو اچھے مستقبل کی امید دلاتے نظر آرہے ہیں۔