ابھی فلموں میں آئی نہیں اور اتنی دھوم۔۔ کاجل اور اجے دیوگن کی بیٹی کی تصویر وائرل

Jan 21, 2022 | 21:05:PM
بالی ووڈ, اداکارہ,  کاجل, بیٹی ,نیاسا دیوگن
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ  کاجل کی بیٹی نیاسا دیوگن (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ داکارہ کاجل اور اداکار اجے دیوگن کی بیٹی نیاسا دیوگن  کی بلیک باڈی کان ڈریس میں ایک تصویر انٹرنیٹ پر  خوب وائرل ہورہی ہے ۔ تصویر میں سٹار کڈ  19 سال کی نیاسا میں غضب کا ٹرانسفارمیشن دیکھ کر سبھی حیران ہیں ۔

بھارت کے ایک نجی ٹی وی ویب رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے دو معروف ستاروں کی لاڈلی صاحبزادی نیاسا دیوگن بیرون ملک پڑھائی کررہی ہیں ۔ ان کے اسٹائل اور لک نے سوشل میڈیا صارفین  کو دیوانہ بنادیا ہے ۔ سٹار کڈ کی تصاویر  دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ بھی اپنے والدین کی طرح کیمرہ فرینڈلی ہیں ۔ نیاسا دیوگن اپنے فیشن سینس اور گلیمرس لائف اسٹائل کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ انسٹاگرام پر ان کے نام سے کئی فین پیج ایکٹیو ہیں ، جو ان کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ اب وہ ایک بلیک کلر کے آوٹ فٹ میں نظر آئی ہیں ، جس میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔ 

نیاسا دیوگن سوئٹزرلینڈ میں انٹرنیشنل ہاسپٹلیٹی کی تعلیم حاصل کررہی ہیں جہاں سے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی اور گھومنے پھرنے کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ تازہ تصویر میں نیاسا بلیک کلر کی باڈی کان ڈریس میں آسمان کو دیکھتی نظر آرہی ہیں ۔ نیاسا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ان کی موجودگی دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ کسی سٹار سے کم نہیں ہیں ۔ 
 

نیاسا اپنے گلیمرس انداز سے لوگوں کا دل جیت لیتی ہیں ۔ انہیں بلیک کلر کی ڈریس سے کچھ خاص لگاؤ ہے ۔ انہیں اکثر کالے رنگ کی ڈریس میں دیکھا گیا ہے ۔نیاسا کو سیلفی لینا ، دوستوں کے ساتھ پارٹی کرنا پسند ہے ۔ انہیں اکثر دوستوں کے ساتھ پارٹی کا لطف اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ نیاسا کو دیکھ کر لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ بھی اپنے والدین کی طرح فلموں میں کریئر بنائیں گی ، مگر اجے  دیوگن نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ فلمیں نیاسا کی زندگی کا ہدف نہیں ہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں: دیپیکا پڈوکون کے بیباک مناظر  سے بھرپور فلم ’گہرائیاں‘ کا ٹریلر ریلیز