بھارتی اداکار علی فضل نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔۔۔ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی

Jan 21, 2022 | 19:49:PM
بھارتی اداکار علی فضل، عمرے کی ادائیگی، مکہ اور مدینہ، ویڈیو شیئر،
کیپشن: بھارتی اداکار علی فضل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکار علی فضل نے عمرے کی ادائیگی کے دوران مکہ اور مدینہ سے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے علی فضل نے خود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بے شمار نعمتوں سے نوازا گیا ہے. یہ میری والدہ اور نانا کے لیے ہے۔ ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہوگی۔اداکار علی فضل نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا میں نے اپنے آس پاس موجود لوگوں، میرے دوست، خاندان اوروہ تمام لوگ جنہیں محبت کی ضرورت ہے ان سب کے لیے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی ہی مریم نواز نے اپنے بیٹے کو شادی میں کروڑوں کی گاڑی تحفے میں دی ؟ نائب صدر ن لیگ کا اہم بیان بھی آگیا
علی فضل کی منگیتر اداکارہ ریچا چڈھا نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہوئی کہ علی مکہ اور مدینہ گئے۔ انہوں نے دعا کرنے کے لیے علی کا شکریہ بھی ادا کیا۔تاہم ایک صارف نے علی فضل کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں اداکاری حرام ہے تو پھر تم کیوں اداکاری کرتے ہو؟ اس صارف کے تبصرے پر علی فضل نے جواب دیتے ہوئے کہا ”انسٹا پر صرف تصویریں اور ویڈیوز ڈالتے ہیں۔ عقل ماری گئی ہے تمہاری۔ اپنی فون سکرین کو دیکھنا بند کرو سب سیٹ ہوجائے گا دیکھنا“۔

یہ بھی پڑھیں: شرمیلا فاروقی کی قانونی کارروائی، نادیہ خان بھی میدان میں آگئیں
واضح رہے کہ علی فضل بالی ووڈ کے معروف اداکار ہیں انہوں نے ”تھری ایڈیٹس“، ”فقرے“، ”وکٹوریا اینڈ عبدل“ جیسی کئی ہٹ فلموں میں اداکاری کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by ali fazal (@alifazal9)

یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈرون حملے میں7 بچوں سمیت10افراد کی ہلاکت۔۔انتہائی بھیانک غلطی کی ویڈیو جاری