اننیا پانڈے نے خود کو باتھ روم میں بند رکھنے کی وجہ بتا دی

Jan 21, 2022 | 18:51:PM
شاکون بترا، فلم گہرائیاں، دیپیکا پڈوکون، اننیا پانڈے ،
کیپشن: اننیا پانڈے ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) شاکون بترا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’گہرائیاں‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون، اننیا پانڈے اور سدھانت چترویدی نظر آئیں گے۔

’بھارتی اخبار کے مطابق فلم کی ریلیز سے قبل فلمسازوں نے پریس کانفرنس کی جس میں اداکارہ اننیا پانڈے نے فلم کاسکرپٹ سننے کے بعد اپنے ردِ عمل کے حوالے سے بتایا۔اننیا پانڈے نے کہا کہ جب ہدایت کار شاکون بترا نے مجھے فلم کا سکرپٹ پڑھ کر سنایا تو میرے ہوش اڑ گئے، میں فوراً سے بھاگی اور باتھ روم میں گھس گئی، میں نے خود کو 20 منٹس تک باتھ روم میں بند رکھا، میں اس قدر ڈری ہوئی تھی کہ مجھے بےہوش ہو جانا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے جھٹکا لگا کہ یہ پروجیکٹ خود چل کر میرے پاس آیا ہے، میں اس فلم کا حصہ ہونے پر بےحد خوش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں سے متعلق حکومت کا اہم اور بڑا فیصلہ ۔۔!!
پریس کانفرنس میں اننیا پانڈے نے مزید کہا کہ شاکون میری پسندیدہ فہرست میں شامل ہیں، مجھے یہ جان کر بھی حیرانی ہوئی تھی کہ شاکون بترا میرے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں، اس فلم میں کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔واضح رہے کہ فلم’ ’گہرائیاں“ کو رواں ماہ 25جنوری کو او ٹی ٹی پلیٹ فار پر ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا خبردار۔!۔کورونا کے وار تیز۔ سکولوں میں ہائی الرٹ جاری، محکمہ تعلیم کا ہنگامی فیصلہ ۔۔!!