پولیو کے خاتمے کی دوسری  ملک گیرمہم اپریل میں چلے گی

Feb 21, 2026 | 23:33:PM
 پولیو کے خاتمے کی دوسری  ملک گیرمہم اپریل میں چلے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) پاکستان میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ اور حکومت کے انسداد پولیو اقدامات کو آگے بڑھاتے ہوئے  اس سال کی دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم اپریل میں شروع کر دی جائے گی۔

بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے کی جا رہی یہ انسدادِ پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت چلائی جائے گی۔

اس سال کی اس دوسری پولیو ایریڈیکیشن کیمپین میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جائیں گے اور تمام بچوں کو پولیو کی ویکسین دیں گے۔

اس سال  پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم  2  فروری کو شروع ہوئی تھی اور  8 فروری تک جاری رہی۔ 

اس مہم میں 4 کروڑ 43 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:   سوشل میڈیا پر  بہت زیادہ ڈسکس ہونے والی نبیہہ علی خان کی شادی دو ماہ میں ہی انجام کو پہنچ گئی